بھٹکل:5؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز)سیاحت کے لئے مرڈیشور پہنچ کر سمندر میں تیرنے کے دوران دو سیاحوں کو اس وقت بچالیا گیا، جب یہ دونوں سمندر کی لہروں کی زد میں آکر غرق ہونے کے قریب تھے۔
سیاحوں کی شناخت ریاست تلنگانہ کے اننت پور ضلع کے سوریا نارائن (35) اور ایم ناگیندر (34) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ 5دوست بائک پر سوار مرڈیشور کی سیاحت کےلئے آئے تھے۔ ان میں سے دولوگ سمندر میں تیرنے اترے تو اونچی اٹھتی لہروں کی زد میں آگئے۔ اس سے پہلے کہ غرق ہوتے، ساحل پر تعینات لائف گارڈ کے اہلکار فوری حرکت میں آگئے اور دونوں کو بچالانے میں کامیاب ہوگئے۔
اطلاع کےمطابق واردات کے بعد پانچوں دوست اپنے گاؤں کی طرف لوٹ گئے ہیں۔ لائف گارڈ ہنومنت جمگی اور کیشوو دیواڑیگا حفاظتی کارروائی میں شریک تھے۔ معاملہ کو لے کر مرڈیشور پولس کو اطلاع دی گئی ہے۔